دائیں بازوگروپس کی جانب سے گوشت کی دوکانوں کو جبراً بند کرنے کا ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

نئی دہلی۔دائیں بازو گروپس کی جانب سے ہریانہ‘ مدھیہ پردیش او راترپردیش میں جبری طور پر گوشت کی دوکانوں کو بند کرانے کے کے ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوئے ہیں۔ان گروپس نے نوراتری کے دس دنوں کے دونوں جو7اکٹوبر سے 12اکٹوبر تک منائی جاتی ہے دوکانیں بند رکھنے کی مانگ کی اور اس کے علاوہ ہر منگل کو بھی دوکانیں وہ بندچاہتے ہیں۔

حال ہی میں یوپی بجرنگ دل کے ممبرس نے تحصل ہیڈکوارٹرس پر ایک یادواشت داخل کرتے ہوئے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ نوراتری تہوار کے دوران تمام گوشت کی دوکانیں کی بند کرنا یقینی بنائیں۔

مذکورہ یادواشت میں بجرنگ دل کے ضلع کنونیر ہریش کوشک نے کہاکہ اگر کسی صورت میں دوکانیں کھلی رہیں گے تو گروپ کے ممبرس سڑکوں پر اتر نے سے گریز نہیں کریں گے۔

بعدازاں دائیں بازو گروپس کے ممبرس جبری طور پر گوشت کی دوکانیں بند کراتے ہوئے دیکھائی دئے۔

صحافی نیل مادھو نے 8اکٹوبر کے روز ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا اورلکھا کہ”اترپردیش کے بلند شہر میں ہندو توا طاقتیں ایک روز قبل نوراتری کے نام پر گوشت کی دوکانیں جبراً بند کرارہے ہیں۔

اسی طرح کی اطلاعات ہریانہ میں فرید آباد‘ مدھیہ پردیش میں چندوار سے سامنے ائی ہیں“۔

https://twitter.com/NeelMadhav_/status/1446439589820862468?s=20
بعدازاں بلند شہر پولیس نے اس ٹوئٹ کا ہندی میں جواب دیا جو ”اس معاملے میں علاقے کے افیسر او رمذکورپولیس اسٹیشن کے انچارج کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی دوکان جبری بند نہیں ہونی چاہئے اوراس قسم کے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہونے چاہئے“۔
https://twitter.com/NeelMadhav_/status/1446439589820862468?s=20

اسی طرح کے ایک او رواقعہ میں فریدآباد کے مقامی بجرنگ دل لیڈر جیٹ واشیشت نے 7اکٹوبر کے روز گوشت کی دوکانوں اورریسٹورنٹ کے مالکین کو بغیر گوشت کا کھانا سربراہ کرنے کے لئے دھمکاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

فیس بک پر راست ویڈیو بھی اس نے پوسٹ کیا

درایں اثناء ایک او ر ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں گاؤ رکشہ ہندو دل لیڈر وید نگر بھی نوراتری تقریب کے دوران ہندوستان بھر میں گوشت کی دوکانیں بند رکھنے کی مانگ کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔