داشتہ کی بے رخی سے دلبرداشتہ آشنا نے خود کشی کرلی

   

حیدرآباد۔/25 جون، ( سیاست نیوز) داشتہ کی بے رخی سے دلبرداشتہ آشنا نے خودکشی کرلی۔ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ سریش نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ سریش پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو میڑچل علاقہ کا ساکن تھا اس شخص کے سپنا نامی خاتون سے ناجائز تعلقات تھے اور دونوں اپنی مرضی سے بغیر شادی کے ازدواجی زندگی گذار رہے تھے۔ گذشتہ روز سریش نشہ کی حالت میں مکان پہنچا اس دوران آشنا اور داشتہ میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد سپنا والدین کے مکان چلی گئی جس کے بعد سریش نے بھی سپنا کے والدین کے مکان کا رخ کیا اور اپنی داشتہ کو منانے کی کوشش کی تاہم سپنا بات نہیں مانی جس سے دلبرداشتہ ہوکر سریش نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔