دبئی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کا اسرائیلی بینک سے معاہدہ

   

دبئی:دبئی انٹرنیشنل فینانس سینٹر ڈی آئی ایف سی نے اسرائیل کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ بات دبئی کے میڈیا آفس نے بتائی۔عرب نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت ہاپوالم بینک کو ڈی آئی ایف سی نیٹ ورک کا حصہ بننے کی اجازت ہوگی۔اسرائیلی بینک کے سرمایہ کاری اور فنٹیک ماہرین کو دبئی انٹرنیشنل فنانس سینٹر کے پروگراموں میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ہاپوالم بینک کو ڈی آئی ایف سی نیٹ ورک کا حصہ بننے کی اجازت ہوگی جو اسرائیلی بینک کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا تک رسائی فراہم کرے گا۔ہاپوالم بینک کے سی ای او ڈوو کوٹلر نے کہا کہ ہمیں اْمید ہے دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی روابط کو وسیع اور مستحکم بنائیں گے۔اْمید ہے اس معاہدہ سے دونوں ممالک کے مدرمیان مالیاتی روابط کو وسیع اور مستحکم بنایا جائے گا۔یہ معاہدہ اسرائیلی فنٹیک کی کاروباری شخصیات کو دبئی کے متحرک اور فعال ماحولیاتی نظام کے بابِ داخلہ تک رسائی فراہم کرے گا اور سرحد پارجدت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ہاپوالم دونوں ملکوں کے درمیان جدت طرازی کا اہم پل تعمیر کرنے والا پہلا اسرائیلی بینک ہے جو اس کے لیے اعزاز ہے۔دبئی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرعارف امیری نے کہا کہ ہماری شراکت داری سے ہاپوالم بینک کو خطے کی سب سے ترقی یافتہ، وسیع اور عمیق مالیاتی ماحولیات تک رسائی میسر آئی ہے۔وہ انتہائی نفع بخش بینکاری، مالیاتی منڈیوں، اثاثوں کے انتظام، جدید اختراع اور فنٹیک کے دستیاب مواقع سے استفادہ کر سکیں گے۔