دبئی: علمائے کرام کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان

   

دبئی: دبئی کے ولیعہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی میں 20 سال تک مذہبی خدمات انجام دینے والے آئمہ حضرات اور علمائے کرام کو انعامات سے نوازا جائے گا۔اس سلسلے میں پہلی بار انہیں دبئی کا اہم ترین گولڈن ویزا بھی پیش کیا جا رہا ہے۔گولڈن ویزا دبئی میں طویل مدت تک رہنے کا اجازت نامہ ہے جس کی مدت پانچ سے دس سال ہوتی ہے۔ یہ ویزہ رکھنے والا ہر غیر ملکی یہاں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل کر لیتا ہے۔حتیٰ کہ بیوی بچوں کی کفالت کا اختیار بھی اسے مل جاتا ہے اور عمر کے کم یا زیادہ ہونے کا معاملہ بھی اس ویزے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا۔