دبئی پولیس نے ایک سال قبل گم ہونے والیقیمتی گھڑی خاتون سیاح کو واپس کردی

   

دبئی : متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے ایک سال قبل گم ہونے والی قیمتی گھڑی کرغیزستان کی خاتون سیاح کو واپس کرکے حیران کردیا۔خاتون سیاح کی ایک لاکھ 10 ہزار درہم مالیت کی گھڑی گزشتہ سال اس وقت گم ہوگئی تھی جب وہ دبئی سیاحت کے لیے آئی تھیں۔ الامارات الیوم کے مطابق کرغیزستان کی سیاح خاتون نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ سچی بات یہ ہے کہ میں تو مایوس ہوگئی تھی کہ گمشدہ قیمتی گھڑی دوبارہ مل سلے گی۔ گھڑی مل جانے پر بے حد خوش ہوں۔‘کرغیزستان کی خاتون ایک سال قبل دبئی آئی تھیں۔