دبئی کے جبل علی بندرگاہ پر آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلے۔ دیکھیں

,

   

جبل علی بندرگاہ پر ایک چھوٹی کشتی میں دھماکہ پیش آیا
دبئی۔دبئی کے جبل علی بندرگاہ پر چہارشنبہ کی نصف شب سے قبل ایک بڑا دھماکہ پیش آیاہے‘ جس کے نتیجے میں آگ کے بڑے بڑے شعلے بھڑک اٹھے اور اس کے نتیجے میں دور دراز کے مقام پر عمارتوں کی کھڑکیوں میں اس کے جھٹکے محسوس کئے۔۔ ابتدائی رپورٹ کے بموجب تاہم یہاں پر جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

جبل علی بندرگاہ پر ایک چھوٹی کشتی میں دھماکہ پیش آیا۔کمانڈر ان چیف دوبئی پولیس لفٹنٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہاکہ ”مذکورہ آگ جبل علی بندرگاہ میں ایک سامان بردار چھوٹی کشتی میں پیش ائی ہے۔ کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے“۔

ڈائرکٹر جنرل آف دوبئی سیول ڈیفنس میجر جنرل راشد تھانی المتروشی نے دوبئی میڈیا آفس کوبتایاکہ واقعہ کے بعد دو ڈھائی گھنٹے میں آگ پر قانو پالیاگیاہے اور ٹھنڈا کرنے کی مشق شروع ہوگئی ہے۔

ایک اہلکار نے ایک مقامی ٹی وی چیانل کو بتایاکہ آگ لگانے سے قبل ہی کشتی میں موجود لوگوں کونکالنے کاکام کیاگیا ہے۔ کنٹینر میں موجود سامان کی ابھی کوئی جانکاری نہیں ہے۔

جبل علی بندرگاہ کے قریب میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن وشال باتھا جی واقعہ پیش آنے کے وقت انگلینڈ ڈنمارک کا میاچ دیکھ رہے تھے۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے49سالہ شخص نے کہاکہ ”میرے ٹی وی روم بندرگاہ کی طرف ہے۔ دھماکہ زوردار تھا اور اس کی وجہہ سے میرے کھڑکیاں مارنے لگیں“۔

ایک اور ہندوستانی تارکین وطن مدھوری بھانڈاری نے کہاکہ دبئی مال کے اندر 35کیلومیٹر دو سے دھماکہ کی آواز ائی تھیں۔

جبل علی دنیاکی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے جو شہر کے شمالی حصہ کے مضافات میں ہے۔