دبنگ۔3سے راحت فتح علی خاں کے گانے خارج

,

   

ممبئی: سلمان خان کی کامیاب فلموں میں اپنی مسحور کن آواز میں گاکر سامعین کا دل جیتے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آوازاب سلمان خان کی فلموں میں سنائی نہیں دے گی۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلم دبنگ تھری میں راحت فتح علی خان سے دو گانے ریکارڈ کروائے تھے۔ لیکن ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان کے کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے راحت فتح علی خان کے گانوں کو فلم سے نکال دیا گیا۔ راحت فتح علی خان کے منیجر سلمان احمد نے بتایا کہ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان اور راحت فتح علی خان کے درمیان تعلقات کافی بہتر ہیں۔لیکن ہندو۔ پاک کے درمیان حالات کو دیکھتے ہوئے ان کے گانے دبنگ تھری سے نکال دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ راحت فتح علی خان سابق میں سلمان خان کی فلموں میں کئی گانے گاچکے ہیں جو کامیاب ہوئے ہیں۔