درج فہرست طبقات کیخلاف ریمارک ، رکن پارلیمنٹ گرفتار

   

چینائی۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ڈی ایم کے کے رکن راجیہ سبھا آر ایس بھارتی کو چند ماہ قبل درج فہرست طبقہ کے خلاف مبینہ طور پر اہانت آمیز ریمارک کے تحت ہفتہ کی صبح گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ان کی پارٹی کے سربراہ ایم کے اسٹالن اور ٹاملناڈو کے چیف منسٹر کے پلانی سوامی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ اسٹالن نے الزام عائد کیا کہ حکمراں آل انڈیا انا ڈی ایم کے دراصل اپنی رشوت ستانی اور کووڈ۔ 19 کی صورتحال سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی کی پردہ پوشی کیلئے ایک حربے کے طور پر یہ گرفتاری کی ہے۔ ان کے الزام پر چیف منسٹر پلانی سوامی نے سخت الفاظ پر مبنی جواب دیا۔ 73 سالہ بھارتی نے کو ہفتہ کی صبح گھر سے اُٹھالیا گیا اس وقت ان کی رہائش گاہ پر ایک ڈرامائی صورتحال دیکھی گئی ۔ بعدازاں انہیں ایک مقامی عدالت کی طرف سے یکم جون تک عبوری ضمانت دی گئی۔