درست دستاویزات دکھا کر حق رائے دہی کا استعمال

   

رودرپریاگ: لوک سبھا عام انتخابات-2024 میں ووٹر الیکشن کمیشن کے ذریعہ قبول کردہ دستاویزات میں سے کوئی ایک پیش کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔اُتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے الیکشن آفیسر/ضلع مجسٹریٹ سوربھ گہروار نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ایسے ووٹروں، جنہیں فوٹو شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہے ، کو ووٹ ڈالنے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پر اپنی شناخت کے لیے ووٹر فوٹو شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے ۔ ووٹر الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق متبادل فوٹو شناختی کارڈ کے طورپر آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، بینکوں یا پوسٹ آفس سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ پاس بک، ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، انڈین پاسپورٹ، مرکزی یا ریاستی حکومت سمیت پبلک انڈرٹیکنگ، پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ذریعہ جاری کئے گئے فوٹوسرویس شناختی کارڈ، ایم ، ایم ایل ایزکے اراکین کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ اور یونیک ڈسیبلٹی آئی کارڈ کو پیش کرکے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔