دشیانت کی پارٹی پر کانگریس کی تنقید بی جے پی کی بی ٹیم ہی رہنے کا انتباہ

   

نئی دہلی ، 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور جنائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے اس اعلان کے بعد کہ ہریانہ میں وہ مخلوط حکومت تشکیل دیں گے، کانگریس نے آج کہا کہ اب ’بلی تھیلے سے باہر آگئی‘ ہے کہ دشیانت چوٹالہ کی جے جے پی دراصل بی جے پی کی ’’بی ٹیم‘‘ تھی اور اُس کا یہی حال رہے گا۔ کانگریس کے ترجمان اعلیـ رندیپ سرجے والا نے نئے اتحاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی سماج کو منقسم کرتے ہوئے اقتدار پر قابض ہونا چاہے تو کبھی راج کمار سائنی تو کبھی جے جے پی۔ لوک دل (آئی این ایل ؛ی) بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کٹھ پتلی بننے تیار ملیں گے۔