نرمل ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرنشین اردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ طاہر بن حمدان جنہیں SIR کے دوسرے مرحلے کیلئے نرمل ضلع کا پارٹی ہائی کمان نے کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے، کئی ووٹرس کو ایس آئی آر کی خانہ پری کرتے ہوئے داخل کئے گئے فارمس اور ڈرافٹ لسٹ میں ناموں کی شمولیت کے باوجود کئی ووٹرس کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹسوں اور SIR سے متعلق عوام کی رہنمائی کی۔ طاہر بن حمدان نے نرمل میں ایک ایڈوکیٹ محمد افتخار کے علاوہ سہارا سوسائٹی کے صدر شیخ ارشان کو عوام کی رہنمائی کرنے کا مشورہ دیا۔ اس ضمن میں مقامی دفتر روزنامہ سیاست نرمل میں ہیلپ لائن سنٹر قائم کرتے ہوئے دو دن سے عوام کی رہنمائی اور نوٹس کا جواب داخل کرنے میں یہ حضرات ووٹرس کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں۔ مقامی دفتر سیاست پر ہر روز شام 5 بجے تا 7 بجے تک یہ حضرات دستیاب رہیں گے۔ آج اتوار کے پیش نظر صبح 11 بجے سے ہی ووٹرس کی رہنمائی اور نوٹسوں کا جواب داخل کیا گیا۔ ریوینیو انسپکٹر پی وینکٹ رمنا اور بی ایل او پدما نے بھی دفتر پر ہی نوٹسوں کے جواب کو آن لائن کرنے کی سہولت فراہم کی۔ اس موقع پر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست سید جلیل ازہر، شیخ شبیر احمد چیرمین آئیل گروپ آف اسکولس، شیخ جبار این آر آئی وارڈ کے سینئر کانگریس قائد الماس خان کے علاوہ نرمل اقلیتی ٹاؤن صدر کانگریس ایم اے متین و دیگر موجود تھے۔