دلی اور دل کی دوری ختم کرنا چاہتا ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی

,

   

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کو لے کر بدھ کو ایک میٹنگ ہوئی ۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہوئی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے 14 سیاسی لیڈروں نے شرکت کی ۔ کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ دلی کی دوری اور دل کی دوری بھی مٹانا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سبھی لیڈروں کی بات سنی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سبھی نے اپنی بات بے باک طریقہ سے کسی ڈر کے بغیر کہی ۔ یہ ایک کھلی بحث تھی جو کشمیر کے بہتر مستقبل کیلئے تھی ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میٹنگ کا اہم ایجنڈا کشمیر میں جمہوری عمل کی بحالی تھا ۔