دنیا کا تنہا ترین گوریلا 30 سال سے پنجرے میں قید

   

بنکاک : قید ہونے والی مادہ گوریلا کو اب اسی پنجرے تک محدود رہتے ہوئے 30 سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔’بوا نوئی‘ کو اس وقت پوری دنیا میں تنہا ترین گوریلا کا خطاب دیا گیا کیونکہ اس اداس مادہ گوریلا نے اپنی پوری زندگی ایک پنجرے میں گزاری ہے جو اس کا مستقل گھر بن چکا ہے۔ یہ پنجرہ ایک بنکاک کے سب سے پرانے شاپنگ مال کی ساتویں منزل پرموجود ہیں۔افسوسناک امر یہ ہیکہ خریداروں کو راغب کرنے کیلئے اسے پنجرے میں سجاکر’پاٹا پنکلاؤ‘ شاپنگ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ عام افراد اور جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی بار بار درخواست کے باوجود شاپنگ اسٹور کے مالکان نے اسے دوسری جگہ منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یہاں تک کہ دیگر گوریلاؤں کے مرکز میں بھیجنے سے بھی انکار کردیا ہے۔