دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز قطر کے نام

   

دوحہ: روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ائیر پورٹ پر وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہے ۔کچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے ، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں
میں جگہ بنالیتے ہیں۔اس ضمن میں اس سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔مگر دنیا کا بہترین ائیر پورٹ ایسا ہے جہاں کئی گھنٹے گزار کر بھی لوگوں کا دل کرتا ہے کہ مزید کچھ وقت تک قیام کیا جائے ۔اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2024 کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے ، جس میں ایک مسلم ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے ۔درحقیقت گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کی جنگ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہوتی رہی ہے ۔گزشتہ سال سنگا پور نے 12 ویں بار دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔