اگریکلچر آفیسرس سے وزیر زراعت ناگیشور راؤ کا خطاب
حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے کہاکہ ریاست کو زرعی پیداوار کی برآمدات کے معاملہ میں بین الاقوامی معیار کو پورا کرنا ہوگا۔ وزیر زراعت کل نئے تقرر ہوئے 143 اگریکلچر آفیسرس (اے اوز) سے مخاطب کررہے تھے جنھوں نے ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوشن پر ایک 21 روزہ انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ انھوں نے کہاکہ معیاری فصل اُگانے والے کسانوں کو بااختیار بنانا ہوگا کیوں کہ بعض اوقات انہیں ان کی فصل پیداوار کے لئے دیگر ریاستوں کے کسانوں کے مقابل اچھی قیمت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔