دنیا کے 20 خوشحال ترین اور پُرامن ممالک

   

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ) : آج دنیا کے بشیتر ممالک دہشت گردی، جنگ، مہنگائی اور سیاسی اتھل پتھل سے پُر نظر آتے ہیں لیکن ایسے پُرآشوب اور غیریقینی کے ماحول میں ہم یہاں ایسے 20 ممالک کی فہرست پیش کررہے ہیں، جہاں عوام سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ 1۔ فن لینڈ، 2۔ ڈنمارک، 2۔ آئس لینڈ، 4۔ سویڈن، 5۔ اسرائیل، 6۔ نیدرلینڈ، 7۔ ناروے، 8۔ لگژمبرگ، 9۔ سوئٹزرلینڈ، 10۔ آسٹریلیا اور آسٹریلیا، 12۔ نیوزی لینڈ، 13۔ کوسٹاریکا، 14۔ کویت، 15۔ آسٹریا، 16۔ کینیڈا، 17۔ بلجیم، 18 آئرلینڈ، 19۔ لتھوانیا، 20۔ یوکے۔ تاہم اگر اسرائیل اور ڈنمارک کی بات کی جائے تو وہاں مکمل سکون کی بات گارنٹی کے ساتھ نہیں دی جاسکتی۔ 7 اکٹوبر سے اسرائیل نے غزہ کا جو حال بنا رکھا ہے اس کے بعد خود اسرائیل میں عوام نتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور دوسری طرف ڈنمارک میں حضرت محمدؐ کے کارٹونس بنانے کے واقعات نے اس ملک میں نقص امن کی صورتحال پیدا کردی تھی۔ بہرحال پرسکون اور خوشحال عوام اگر کسی ملک کا حصہ ہیں تو یہ نہ صرف اس ملک کے عوام بلکہ خود اس ملک کیلئے بھی خوش بختی کی علامت ہوگی۔ آج کل ہمارا وطن عزیز یعنی ہندوستان اس فہرست سے کوسوں دور ہے۔