دوباک میں ایم پی کے پربھاکر نے خون کا عطیہ دیا

   

دوباک ، ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کے جنم دن کے ضمن میں دوباک سرکاری دواخانہ میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی نے مقامی ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی ۔ میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی نے خون کا عطیہ دیا ۔ دوباک میونسپلٹی کونسلرس آسایادگیری کے ساتھ ساتھ 25 ٹی آر ایس قائدین نے خون کا عطیہ پیش کیا ۔ ایم پی کویتا پربھاکر ریڈی نے مریضوں میں پھل تقسیم کئے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ہر طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اس لئے تمام طبقات مل کر کے سی آر کی عمردرازی کیلئے دعائے خیر کرنے کی اپیل کی ۔ ان کے ہمراہ زیڈ پی ٹی سی رویندر ریڈی ، ایم پی پشپالتا ، کشن ریڈی ، میونسپل چیرپرسن گی ونیتا بھوم ریڈی ، میونسپلٹی کونسلرس ، سرپنچس و ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد میں شرکت کئے ۔