دوباک میں 11 آزاد امیدوار سے زیادہ نوٹا کو 552 ووٹ حاصل

,

   

حیدرآباد: دوباک کے ضمنی انتخاب کے نتائج جہاں سنسنی خیز ہیں وہین تعجب خیز بھی ہیں۔ 11 امیدواروں کو نوٹا سے کم ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دوباک کے ضمنی انتخاب میں 23 امیدواروں نے مقابلہ کیا تھا جن میں سب سے زیادہ ووٹ بی جے پی کو حاصل ہوئے ۔د وسرے نمبر پر حکمراں ٹی آر ایس ہے۔ تیسرے نمبر پر کانگریس ہے ۔ ایک آزاد امیدوار چوتھے مقام پر ہے جبکہ نوٹا کو 552 ووٹ حاصل ہوئے ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ 11 ایسے آزاد امیدوار ہیں جنہیں نوٹا سے کم ووٹ حاصل ہوئے ہیں جس سے اس انتخاب میں حکمراں ٹی آر ایس کو لگ بھگ اتنے ہی ووٹوں سے شکست ہوئی اور بی جے پی نے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی ہے ۔ ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے تو عوام نے نوٹا کو آزاد امیدواروں سے زیادہ ترجیح دی ہے اور یہی ووٹ بی جے پی کی کامیابی اور ٹی آر ایس کی ناکامی میں بھی کافی حد تک اثر انداز ہوئے ہیں ۔