دوحہ (قطر) : دوحہ کے اسپرنگ فیلڈ اسکول کی KG1 طالبہ منسا مریم کی اسکول بس میں بند ہوجانے اور وہاں دم گھٹنے سے افسوسناک موت ہوگئی ۔ کیرالا کے ابھیلاش اور سومیا کی بیٹی اسکول جاتے ہوئے بس میں سو گئی تھی ۔ بس کے عملے نے اسکول پہنچنے کے بعد گاڑی کی اچھی طرح جانچ نہیں کی اور وہ بس میں بند ہوگئی ۔ 11:30 بجے دن بس کے عملہ نے مریم کو دیکھا اور فوری اُسے دواخانہ لے گئے ، تاہم وہ نہیں بچ پائی ۔