دودھ کولنگ یونٹ کیلئے انتظامات کی ہدایت: کویا سری ہرشا

   

نارائن پیٹ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے جلد ہی نارائن پیٹ ضلع مرکز میں بلک دودھ کولنگ یونٹ شروع کرنے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ، ضلع کلکٹر نے نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر میں پرماریڈی کالونی کے نزدیک دودھ کولنگ سنٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع انیمل ہسبنڈری آفیسر سرینواس کمار سے دودھ کولنگ یونٹ شروع کرنے کے لیے ضروری مشینری اور آلات کے بارے میں دریافت کیا ،سرینواس کمار نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ اس دودھ کولنگ یونٹ کے لیے ایک بڑا دودھ کا ٹینک، کمپریسر اور دیگر سازوسامان آچکے ہیں جو 5 KL کی گنجائش کے ساتھ قائم کیا جائے گا۔ کلکٹر نے اس مہینے کی 30 تاریخ کو بلک دودھ کولنگ یونٹ شروع کرنے کے تمام انتظامات کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد کلکٹر نے دودھ کولنگ سنٹر کے اطراف کے احاطہ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود عملہ کو ایک خستہ حال عمارت کو منہدم کرنے اور مرکز کے اردگرد کوڑا کرکٹ ہٹانے کا حکم دیا۔ مرکز کے سامنے ایک بڑاگیٹ قائم کرنے اور ایک بڑا بورڈ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ،اس پروگرام میں اسسٹنٹ ٹرینی کلکٹر شریمتی گریما نرولا و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔