دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔23 مارچ ( سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر دوسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق منصور عالم جو لیبر کیمپ نارسنگی کا ساکن تھا ۔ اس شخص کا تعلق ریاست اترپردیش سے بتایا گیا ہے اور کام کی تلاش میں منصور عالم حیدرآباد آرہاتھا اور مزدوری کرتے ہوئے لیبر کیمپ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص عمارت کی دوسری منزل سے لفٹ کے ڈیک میں مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع