دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا فاتح دو میچس کی سیریز 1 – 1 سے ڈرا ہوگئی

   


اینٹیگا ۔ سری لنکا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 43 رنوں سے شکست دیتے ہوئے دو میچس کی سیریز 1 – 1 سے برابر کرلی ہے ۔ سری لنکا نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹس کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم محض 117 رنوں پر آوٹ ہوگئی ۔ سری لنکا کیلئے اوپنر دنیش گنا تھیلکا نے 56 رن 42 گیندوں میں دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے ۔ دوسرے اوپنر پی نساکا نے 37 رن بنائے جبکہ آشین بنڈارا نے 21 اور پی ڈی سلوا نے 19 رن بنائے تھے ۔ کتپان اینجیلو میتھیوز 13 رن ہی بناسکے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوین براوو نے دو اور جیسن ہولڈر اور اوبید مک کائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم 117 رنز ہی بناسکی ۔ ویسٹ انڈیز کیلئے لینڈل سمنس نے 21 اور ایون لیوس نے 6 رن بنائے ۔ کرس گیل 16 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اوبید مک کائے نے سب سے زیادہ 23 رن بنائے ۔ کیرالان پولارڈ 13 اور فیبیان ایلن 12 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ دوسرے بلے باز کوئی خاطر خواہ اسکور نہیں کرپائے ۔ سری لنکا کی جانب سے پی ڈی سلوا اور لکشن سنداکن نے تین وکٹس لئے جبکہ چمیرا کو دو اور دھننجے و گنا تھیلکا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوسکی ۔ سری لنکا کے پی ڈی سلوا کو آل راونڈ مظاہرہ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔