دوگروپس میں تصادم ، ہلکی کشیدگی

   

حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ علاقہ میں آج رات دو گروپس میں تصادم کے نتیجہ میں ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرزا معظم اللہ خان پر ایک دوسرے گروپ نے مسجد محمدیہ شاہ علی بنڈہ کے قریب حملہ کردیا جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب معمولی سی بات پر بحث و تکرار کے بعد دونوں گروپس مشتعل ہوگئے جس کے نتیجہ میں محمد بن روح ، سالم بن عبداللہ اور محمد نعیم نے معظم اللہ خان پر مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ کے بعد ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی اور فلک نما ، شاہ علی بنڈہ پولیس نے وہاں پہونچ کر حالات کو قابو میں کرلیا ۔ پولیس اس ضمن میں مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔