دو عادی سارقین گرفتار

   

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) سعیدآباد پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا جو حیدرآباد اور رچہ کنڈہ علاقوں میں قیمتی موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ انسپکٹر سعیدآباد کے سرینواس نے بتایا کہ وی چنا اور اس کا ساتھی موداوت سینو موٹر سائیکلوں کا سرقہ منصوبہ بند طریقہ سے انجام دیتے رہے جس کے نتیجہ میں علاقہ میرپیٹ ، حیات نگر ، عبداللہ پور میٹ ، ایل بی نگر ، دیور کونڈہ کے علاقہ کے علاوہ سعیدآباد میں بھی جملہ 8 پلسر موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغہ چنا ہے ۔ جس کا تعلق سعیدآباد سنگارینی کالونی سے ہے ۔ وہ اپنے ساتھی سینو کی مدد سے جاریہ سال مارچ تا جون پارک کی ہوئی موٹر سائیکلوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کا سرقہ کیا تھا ۔ سعیدآباد پولیس کرائم اسٹاف عملے نے چنا اور اس کے ساتھی کا پتہ لگاتے ہوئے سی سی ٹی وی کی مدد سے ان کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار انکے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکلیں ضبط کرلی اور انہیں گرفتات کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔