دو معصوم بیٹیوں کی عصمت ریزی کرنے والے جلاد باپ کو جیل

,

   

گروگام۔یہاں کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کے روز اپنی ہی دومعصوم بیٹیوں کی عصمت ریزی کرنے والے جلاد باپ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کی شناخت روہتش(تبدیل شدہ نام) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اترپردیش کے بلند شہر کا بتایاجارہا ہے او رفی الحال وہ سوہناعلاقے میں مقیم تھا۔

گروگام پولیس نے چارج شیٹ کے علاوہ متاثرین کے بیان‘ میڈیکل رپورٹ اور سنوائی کے دوران متاثرین کے بھائی کی جانب سے دئے گے بیان کو بھی داخل کئے ہیں۔ مذکورہ ملزم نے اکٹوبر2017کے مہینے میں پہلے ہفتہ کے دوران یہ جرم انجام دیاہے۔

مذکورہ واقعہ اس وقت جانکاری میں آیاجب 5اکٹوبر 2017کے روز دونوں معصوم بہنیں اپنے بھائی کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہی تھیں۔

مذکورہ ملزم روہتیش آیا اور کچھ کچن کے کام کا استفسار کرتے ہوئے اپنی نوسالہ بیٹی کو گھر اند رطلب کیا۔ وکیل مینا راگھو نے کہاکہ ”چھوٹی بیٹی جب ترکاری کاٹ رہی تھی‘ اس وقت مبینہ طورپر یہ بیڈورم میں گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی“۔

راگھو نے کہاکہ ”متاثرہ نے اپنے والد سے رحم کی بھیگ مانگے مگر اس نے سنی نہیں۔ جیسے ہی متاثرہ چلانے لگی تو بڑی بہن(12) اور چھوٹا بھائی(6)سالہ کمرے میں دوڑ کمرے میں ائے۔

انہوں نے بھی والد سے درخواست کی کہ وہ بیٹی کو چھوڑ دیں مگر انہوں نے مسترد کردیا اور ان لوگوں کے سامنے اس جرم کو انجام دیا“۔کیونکہ متاثرین کی والدہ ان کیساتھ نہیں رہتی‘ وہ سوہن پور پولیس اسٹیشن پہنچے او رپورے معاملے کا انکشاف کیا۔

بڑی بیٹی نے بھی مبینہ طور پر کہاکہ ایک ہفتہ قبل جلاد باپ نے اس کی عصمت ریزی بھی کی تھی۔گروگام پولیس پی آراو سبھاش بوکان نے کہاکہ ”کیونکہ معاملہ حسا س نوعیت او رقابل تشویش ہے لہذا پولیس اسٹیشن کی جانب سے دونوں متاثرین کی طبی جانچ کرائی جس میں عصمت ریزی کی توثیق ہوئی ہے۔

ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اس پر قانونی کاروائی کی گئی“۔

راگھو نے کہاکہ ”سنوائی کے دوران عدالت نے مانا کہ واقعہ نہایت ہی بے رحمانہ ہے جس میں ایک شخص نے اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیاہے“