دپیکا کی مخصوص جے این یو گروپ سے ملاقات پر بعض لوگ ناراض: سپریو

   

٭ نئی دہلی : مرکزی وزیر بل سپریو نے کہا کہ دپیکا پڈوکون کا جے این یو طلباء کے ایک مخصوص گروپ سے ملاقات اور دیگر کو نظر انداز کردینا چند لوگوں کو اچھا نہیں لگا ۔ وہ سوشیل میڈیا پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ دپیکا پڈوکون نے ان طلباء سے ملاقات کی تھی جن کا نام جے این یو تشدد کے ملزمین کے طور پر ابھر آئے ہیں۔