دھرمیندر کا سراج کو خصوصی پیغام۔ ناز ہے تجھ ہر‘

,

   

ٹوئٹر کے ذریعہ دھرمیندر نے کہاکہ کرکٹر سراج پر انہیں بے حد فخر ہے جس طرح انہوں نے صدمے کو ایک بازو کرکے ملک کے لئے کھیلا ہے۔


حیدرآباد۔سینئر اداکار دھرمیندر نے ہندوستانی کرکٹر محمد سراج کی ستائش کی جس نے اپنے والد کے انتقال کے باوجود آسڑیلیاء دورے کے دوران ٹیم کے ساتھ رکنے کا انتخابات کیاتھا۔

پھیپھڑوں کے مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے پچھلے سال نومبر میں سراج کے والد کا انتقال ہوگیاتھا۔ٹوئٹر کے ذریعہ دھرمیندر نے کہاکہ کرکٹر سراج پر انہیں بے حد فخر ہے جس طرح انہوں نے صدمے کو ایک بازو کرکے ملک کے لئے کھیلا ہے۔

سراج کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے ایک جذبات پیغام لکھا جو کچھ اس طرح کا ہے’سراج ہندوستان کا بہادر بیٹا تجھ سے محبت ہے۔

ناز ہے تجھ پر‘ دل پر والد کی موت کا صدمہ لئے تم وطن کے ان کے لئے میاچ کھیلتے رہے اور ایک ناممکن جیت وطن کے نام درج کراکر لوٹے۔

کل تجھے اپنے والد کی قبر پر دیکھ کر منھ بھر آیا۔جنت نصیب ہوں انہیں“

آسڑیلیا دورے سے واپس لوٹنے کے ساتھ ہی سراج اپنے والد محمد غوث کی قبر پر پہنچ کر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

مذکورہ 26سالہ نوجوان حیدرآباد ائیر پورٹ سے راست خیر ت آباد میں اپنے والد کی خبر کو پہنچ کر جمعرات کے روز فاتحہ خوانی کی تھی۔

اسڑیلیا دور ے میں 13وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ سراج منگل کے رو ز 2-1سے جیتنے والے مذکورہ ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سیریز کے دوران فائنل میاچ میں پہلے پانچ وکٹیں لینے کے بعد سراج نے اپنے والد کو یاد کیاتھا۔