لکھنؤ : ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد کے موقع پر مسلمانوں کیخلاف زہرافشانی کے کیس میں پولیس نے جتیندر تیاگی (وسیم رضوی) کو اتراکھنڈ کے سرحدی علاقہ گروکل نارسن سے گرفتار کرلیا ۔ ہریدوار کے ایس پی نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ اس کیس میں کسی اور کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ۔ تیاگی اور دیگر کے خلاف دفعہ 153 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کی تھی جس کے فوری بعد اس کیس کے اہم ملزم جیتندر تیاگی کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کیلئے اس کو کوتوالی پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے ۔