دہشت گردوں کی فائرنگ، پاکستان فوج کے 6 جوان ہلاک

   

اسلام آباد ۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان ہلاک ہوئے ہیں۔