دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

   

اسلام آباد : اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے مقدمے کی سماعت کی۔عمران خان وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں شکایت کنندہ مجسٹریٹ ہے، پراسیکیوشن کے مطابق تقریر میں 3 افراد کو دھمکی دی گئی، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل آئی جی اور خاتون جج کو دھمکی کا کہا گیا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ وہ تینوں شکایت کنندہ نہیں، مقدمیمیں دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئیں۔بابر اعوان نے کہا کہ قتل کرنے کا نہیں، کیس کرنے کا کہا گیا، کہا کہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں، آپ کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ جان سے مارنا ہے۔