دہلی عدالت نے نیوز کلک کے بانی پورکیاستھا‘ ایچ آر سربراہ کو 7دنوں کی پولیس تحویل

,

   

دہلی پولیس کی ٹیم نے نئی دہلی میں نیوز کلک کے دفتر کو بھی مہر بند کردیا
نئی دہلی۔ایک دہلی عدالت نے نیوز کلک کہ بانی اور ایڈیٹر پربیر پورکیا ستھا اور ایچ آر سربراہ امیت چکرورتی کو سات دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ منگل کے روزدہلی پولیس کے اسپیشل سل نے یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتاری کے بعد رات میں عدالت میں انہیں پیش کیاگیاہے۔

منگل کے روز تلاشی‘ضبطی‘ تحویل سے اسپیشل سل کے ساتھ یو اے پی اے کے درج مقدمہ کے متعلق ایک بیان میں مذکورہ دہلی پولیس نے کہاکہ جملہ 37مشتبہ مرد سے ان کے گھروں میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے جس میں نو خاتون مشتبہ بھی ہیں جن سے ان کے مقامات جہاں پر وہ قیام کئے ہوئے ہیں پوچھ تاچھ کی ہے۔

پولیس نے کہاکہ ڈیجیٹل آلات‘ دستاویزات وغیرہ جانچ کے لئے ضبط اور اکٹھا کئے گئے ہیں۔مذکورہ دہلی پولیس نے کہاکہ ”کاروائی اب بھی جاری ہے۔ اب تک دو ملزمین پورکیاستھا اور چکرورتی کو گرفتار کیاگیاہے“۔


اسپیشل سل منگل کی صبح سے حرکت میں ہے اور وہ ڈہلی این سی آر کے متعدد مقامات پر تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے‘ اس میں نیوز کلک کا دفتر اور اس سے وابستہ صحافی شامل ہیں۔

دہلی پولیس کی ٹیم نے نئی دہلی میں نیوز کلک کے دفتر کو بھی مہر بند کردیا۔مذکورہ اسپیشل سل نے 17اگست کے روز یو اے پی اے کے تحت اور ائی پی سی کی دفعات کے تحت نیو ز کلک کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔