دہلی میں بارش کی پیش قیاسی

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی کے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کو یہاں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ کے مطابق دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران ہلکی بارش کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔اپنی پیشین گوئی میں محکمہ موسمیات نے 23 اور 24 اپریل کو دہلی میں تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے ۔