دہلی میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی

   

نئی دہلی ، 12 ستمبر: خلیج بنگال اور مشرقی راجستھان پر ایک اور کم دباؤ والے علاقے کی تشکیل کی وجہ سے آج دہلی میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی ، این سی آر ، پنجاب اور راجستھان میں کل صبح تک بارش جاری رہے گی۔ مشرقی راجستھان اور خلیج بنگال پر بننے والا دباؤ کے مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے ۔سینئر ماہر موسمیات آر کے جینمانی نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 121 برسوں میں سب سے زیادہ 24 گھنٹے بارش ہوئی۔ دہلی میں چار ماہ میں 1139 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ 46 سال کا ریکارڈ ہے ۔اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے ایک درجہ کم ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہے گا۔ 08.30 رطوبت 100 فیصد تھی۔