دہلی وقف بورڈ جھارکھنڈ ہجومی تشدد سے متوفی کے خاندان کو پانچ لاکھ روپے اور بیوہ کونوکری دینے کا وعدہ

,

   

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ چیر مین او رعام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد میں موت ہوئے تبریز انصاری کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے او رتبریز کی بیوی کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے امانت اللہ خان نے بتایا کہ ہم پانچ لاکھ روپے کا چیک تبریز کی اہلیہ کو دیں گے۔

او رانہیں وقف بورڈ میں نوکری بھی دلائیں گے او راس کے علاوہ ان کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں مسلم نوجوان تبریز انصاری کو جئے شری رام کہنے کیلئے خوب مارا پیٹا گیا۔ جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس اس حوالہ سے گیارہ افراد کو گرفتار کی ہے۔