دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے وزیراعظم سے کجریوال کا مطالبہ

   

نئی دہلی۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے چہارشنبہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو اپیل روانہ کرتے ہوئے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس مسئلہ پر برسراقتدار عام آدمی پارٹی نے خاص طور پر لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر زور دینا شروع کیا ہے۔ آج اپنے ٹوئٹر پر کئی پیغامات شائع کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کجریوال نے بی جے پی حکومت سے ریاست کو مکمل درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔