دہلی کیپٹلس نے زبردست کھیلا، ممبئی انڈینس کو ہرایا

   

میزبانوں کے 177/5 کے مقابل آخری اوورز میں شاندار فائٹ بیک
ممبئی: دہلی کیپٹلس نے زبردست فائٹ بیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقتور ممبئی انڈینس کو اُن کے ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ اتوار کو ممبئی انڈینس کے خلاف آئی پی ایل 2022 کے دوسرے میچ میں رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر روہت شرما زیرقیادت میزبانوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ممبئی نے اچھا آغاز کیا۔ روہت نے 41 اور ایشان کشن نے 81 رنز بنائے اور دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے 8.2 اوورز میں 67 رنز جوڑے۔ تاہم تیسرے نمبر پر انمول پریت سنگھ (8) سے لے کر ساتویں نمبر کے ڈانیل سامز (7 ناٹ آؤٹ) تک کوئی پارٹنرشپ زیادہ رنز نہیں بنا پائی۔ آخرکار 179/6 پر ممبئی اننگز ختم ہوئی۔ تاہم، یہ اسکور بھی دہلی کیلئے بڑا معلوم ہونے لگا تھا جب وہ 4.1 اوورز میں 32/3 تک گھٹ گئے اور کپتان پنت (1) بھی پویلین واپس ہوچکے تھے۔ چوتھی اور پانچویں وکٹ 72 اور پھر چھٹی وکٹ 104 کے اسکور پر گرگئی۔ اس کے بعد پانچویں نمبر پر للت یادو (48 ناٹ آؤٹ) اور آٹھویں نمبر پر اکشر پٹیل (38 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کو 178 کے ٹارگٹ کے پار 179/6 تک پہنچا دیا۔ دہلی کے لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو کو 4-0-18-3 کی کلیدی بولنگ پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔
اس مقا بلے کے لیے دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:۔
دہلی کیپٹلس: 1 پرتھوی شا، 2 ٹَم سائیفرٹ، 3 مندیپ سنگھ، 4 رشبھ پنت (کپتان اور وکٹ کیپر)،5 روومَین پاوِیل،6 للت یادو، 7 اکشر پٹیل،8 شاردُل ٹھاکر،9 کلدیپ یادو، 10 خلیل احمد،11کملیش ناگرکوٹی۔
ممبئی انڈینس: 1 ایشان کشن (وکٹ کیپر)،2 روہت شرما (کپتان)، 3 تلک ورما، 4 انمول پریت سنگھ، 5 کیرون پولارڈ، 6 ٹم ڈیوڈ، 7 ڈینیئل سَیمس، 8 ٹِمال ملس، 9 بیسِل تھمپی ، 10 ایم اشون، 11 جسپریت بمراہ۔