دہلی کے حساس علاقوں میں پولیس کی فضائی نگرانی

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی میں جہانگیرپوری تشدد کے تناظر میں دہلی پولیس شہر کے کئی حساس علاقوں میں فضائی نگرانی کے ذریعے عمارتوں کی چھتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جامعہ نگر اور جسولا اور دیگر علاقوں میں فضائی نگرانی کی جارہی ہے ۔ لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔حالیہ واقعہ کے تناظر میں پولیس نے منصفانہ تحقیقات کا عہد کیا ہے ۔ہنومان جینتی کے موقع پر16 اپریل کو جہانگیر پوری علاقے میں پتھراؤ کیا گیا تھا جس میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے ، اس سلسلے میں اب تک 23 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔