نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے چار جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے ۔قانون و انصاف مرکزی وزارت کے محکمہ انصاف نے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق صدر نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر نینا بنسل کرشنا، دنیش کمار شرما، انوپ کمار میندیرتا اور سدھیر کمار جین کو دہلی ہائی کورٹ کے ججوں کے عہدے پر مقرر کیا ہے ۔ یکم فروری کو کالجیم کی میٹنگ میں چھ جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔