دیپاولی کے لئے پٹاخوں پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے لگائی روک

,

   

حیدرآباد۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روزریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیپاولی میں پٹاخوں پر امتناع عائد کرے۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس بی وجئے سین ریڈی پر مشتمل ایک بنچ انفرادی طور پر پارٹی کی حیثیت سے عدالت میں سے رجوع ہونے والی وکیل اندرا پرکاش کی پی ائی ایل پر سنوائی کے دوران یہ فیصلہ سنایاہے۔

مذکور ہ عدالت نے حکومت کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ پٹاخوں کی دوکانیں بند کرنے کے احکامات جاری کرے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کرے۔

اس کے علاوہ عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ پٹاخوں پر امتناع کے متعلق مختلف میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری مہم چلائی جائے۔

مذکور ہ وکیل نے اس سے قبل بھی دیپاولی کے دوران پٹاخون پر امتناع عائد کرنے کے متعلق مفاد عامہ کی ایک درخواست دائرکی تھی۔

مذکورہ درخواست گذار نے کہاتھا کہ پٹاخوں سے اٹھانے والی آلودگی کویڈ19سے متاثرہ مریضوں کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگا کیونکہ اس کا اثر تنفسی نظام پر پڑتا ہے۔دیپاولی کے موقع پر پٹاخوں پر امتناع عائد کرنے والے ملک کی دسویں عدالت تلنگانہ ہائی کورٹ بنی ہے۔

مذکورہ عدالت نے کاروائی پر مشتمل رپورٹ19نومبر تک داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت بھی دی ہے