دیپیکا نے شوہر رنویر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

   

ممبئی۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رنویر سنگھ اس وقت کپِل دیو کی بایوپک 83 میں کام کررہے ہیں۔ کبیرخان کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کے بارے میں ایسی خبریں تھیں کہ اس میں دیپیکا پڈوکون کو رنویر کے ساتھ لیا جاسکتا ہے لیکن اب ایسی خبریں ہیں کہ دیپیکا نے اس فلم کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔ یہ فلم 1983میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں ملی جیت پر مبنی ہے۔اس میں کپِل دیو کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔کہا جارہا تھا کہ اس میں دیپیکا کو کپِل دیو کی بیوی کا رول پیش کیاگیا ۔ حالانکہ فلم میں یہ کردار رنویر سنگھ کے رول مقابلے کافی چھوٹا ہے۔ فلم میں دیپیکا کے رول کے لئے کچھ خاص نہیں تھا اس لئے انہوں نے اس فلم کو ٹھکرادیا۔اس کیلئے کپِل دیو ،رنویر سنگھ کو کرکٹ کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ابھی دیپیکا کو میگھنا گلزار کی اگلی فلم ’چھپاک‘میں کاسٹ کیاگیا ہے۔ وہ پچھلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ’پدماوت‘میں نظرآئیں تھیں اور پچھلے سال نومبر میں اس جوڑی نے شادی کرلی۔