دیہاتوں میں پینے کے پانی کی سربراہی پر خاص توجہ دیں

   


سرکاری عمارتوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، سنگاریڈی میں عہدیداروں کے اجلاس سے کلکٹر کا خطاب

سنگا ریڈی 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگا ریڈی کلکٹر کیمپ آفس میں ڈاکٹر اے شرتھ کلکٹر ضلع نے ایڈیشنل کلکٹر کے ہمراہ عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں زیر تعمیر سرکاری عمارتوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے ٹی ایس ایم ایچ آئی ڈی سی۔ واٹر ورکس اور مشن بھگیرتھا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ترقیاتی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ اور ہاسپٹل بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کو ایگریمنٹ کے مطابق وقت کی پابندی کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دینے انجینئرس کو ہدایت دی اور تیار شدہ سرکاری عمارتوں کے آغاز کے لیے اقدامات کیے جائیں اور جو کام مکمل نہیں ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی محکمہ ایریگیشن کے تحت کیے جانے والے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ کے سنگمیشور بسیشور لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ پمپ ہاؤس کالیشورم پراجیکٹ کینال نللواگو پراجیکٹ کے کاموں کے علاوہ چیک ڈیم کی تعمیر تالابوں کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ضلع میں تالاب اور کینال کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری بھی محکمے ایریگیشن کی ہی ہے اس خصوص میں عہدیدار توجہ دیں کلکٹر نے مرلی دھر سپرنٹنڈنٹ انجینئر محکمہ ایریگیشن کو ہدایت دی کلکٹر نے ضلع کی عوام کو پینے کے پانی کے مسائل درپیش نہ ہو اس خصوص میں مشن بھگیرا تھا کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ پینے کے پانی کے سربراہی پر توجہ دے بلدیہ اور دیگر دیہاتوں میں پینے کے پانی کیلئے توجہ دیتے ہوئے واٹر کنکشن اور دیگر کاموں پر توجہ دیں اس موقع پر دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔