رئیل اسٹیٹ تاجر قتل مقدمہ کے ملزمین گرفتار

   

ملزمین سے چاقو برآمد، چندرائن گٹہ پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔/28 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے رئیل اسٹیٹ تاجر عمران خان ساکن فاروق نگر کے قتل کیس میں ملوث 10 افراد کو اپنی حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران خان عرف کالا عمران کو بعض افراد نے اس وقت چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جب وہ تدفین سے واپس لوٹ رہا تھا۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ جی کوٹیشور راؤ نے بتایا کہ عمران خان کے کندھے پر گہرا زخمی آیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے پس پردہ حاجی، جبار اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کی اطلاع ہے اور پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال کی گئی چاقو کو بھی برآمد کرلیا۔