رائے دہی کا تناسب بڑھانے مختلف اقدامات کی ہدایات

   

الیکشن کمیشن کا 11 ریاستوں و مرکزی زیر انتظام علاقوں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے 11 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے میونسپل کمشنروں اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل افسران کی میٹنگ کی جس کا مقصد لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کا فیصد بڑھانا ہے ۔ اجلاس میںچیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کارپوریشن کمشنروں اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل افسروں سے کہا کہ وہ ایسا ماحول پیدا کریں کہ لوگ خود ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں۔کمیشن نے کہا کہ بیشتر شہروں کے کارپوریشن کمشنروں اور بہار اور اتر پردیش کے منتخب ضلعی انتخابی افسران نے شناخت شدہ شہری اور دیہی پنچایت مراکز میں ووٹروں کی شرکت بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا۔میٹنگ میں ووٹر میں بیداری مہم شروع کرنے پر تبادلہ خیال ہوا جس میں ضروری انتخابی پیغامات لے جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور صفائی کی گاڑیاں چلانا، وسیع تر پھیلاؤ کیلئے یوٹیلیٹی بلوں میں ووٹر بیداری کے پیغامات کو شامل کرنا، ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز اور ووٹر بیداری فورمز سے اشتراک کرنا شامل ہے ۔ مختلف پلیٹ فارمز اور کانفرنس میں ای سی آئی کے ذریعہ ووٹر کی بیداری کے مواد کو پھیلانے ہورڈنگز، ڈیجیٹل اسپیس، کیوسک اور کامن سروس سینٹرز اور دیگر اسکیموں کا بھی خاکہ پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں کمار نے کہا کل 266 پارلیمانی حلقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جن میں 215 دیہی اور 51 شہری شامل ہیں، جن میں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ہے اور تمام متعلقہ میونسپل کارپوریشن کمشنروں، ڈی ای او سے ووٹر تک پہنچنے کے طریقے تلاش کرنے مشاورت کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن تشکیل دی جائے گی تاکہ پولنگ ا سٹیشنوں پر قطاروں کا منظم انتظام، پرہجوم علاقوں میں پارکنگ، ٹارگٹ آؤٹ ریچ اور کمیونیکیشن جیسی سہولیات فراہم کی جائیں اور لوگوں کو پولنگ اسٹیشنوں پر آنے پر آمادہ کیا جا سکے اور نوجوانوں پر اثر انداز ہونے والوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کی تین جہتی حکمت عملی پر زور دیا ۔ راجیو کمار نے انتخابات میں ووٹروں کی شرکت کیلئے بوتھ وار ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔چیف الیکشن کمشنر نے تمام کارپوریشن کمشنروں اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل افسران سے بھی کہا کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں کیلئے الگ الگ حکمت عملی تیار کریں۔