راجستھان: سبکدوش کے دن ٹیچر نے اپنی اہلیہ کے لئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا۔

,

   

جے پور: شاہجہاں نے اپنی بیوی ممتازکی محبت میں تاج محل تعمیر کروادیا۔اسی طرح ایک شوہر نے اپنی بیوی کی محبت میں بیوی کو ہیلی کاپٹر میں سیر کروایا۔ ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں ایک ٹیچر نے اپنے ریٹائرمنٹ کے آخری دن اپنی بیوی کی ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کی خواہش پوری کی۔ این ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق الوار کے ایک سرکاری ٹیچر رمیش چندامینا نے اپنی خدمات سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

YouTube video

 

اپنے سبکدوش کے دن انہوں نے اپنی اہلیہ کی خواہش ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کی پوری کی۔ چندا مینا اس موقع پر روایتی لباس زیب تن کی ہوئی کالا چشمہ لگائے ہوئے تھے۔ ہیلی کاپٹر دہلی سے کرایہ پر منگوایا گیا تھا اور اس کا کرایہ 3.70لاکھ روپے بتایا گیا۔ ریٹائرڈ ٹیچر ان کی اہلیہ کے علاوہ ان کا پوترا بھی اس سفر میں ساتھ تھا۔ اسکول احاطہ سے لے کر ان کے گاؤں مالا والی تک سفرکیا گیا جو تقریبا 150کیلو میٹر ہوتا ہے۔ اتنا طویل راستہ صرف 18منٹ میں طے پاگیا۔

بعد ازاں چندا مینا نے بتایا کہ یہ لمحہ اس کا یادگار لمحہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر میری بیوی نے مجھ سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔تب میں نے طے کرلیا تھا کہ میں اپنی نوکری کے آخری دن میں اپنی بیوی کی خواہش پوری کروں گا۔ ہم نے پہلی بار اس ہیلی کاپٹر کا سفر کیا ہے اور ہم نے بہت لطف اٹھایا ہے۔