راجستھان میں ”بیف کی فروخت“ پر مکانات مسمار‘ فصلیں کی گئی تباہ‘ پولیس والے معطل

,

   

ایسا الزام لگایاگیاہے کہ ہر روز50گائے ذبیح کئے جاتے ہیں اور 50گاؤں میں گھروں پر بیف کی ہوم ڈلیوری کی جاتی ہے۔


راجستھان پولیس نے مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق راجستھان کے خیر تھال تیجارا ضلع کے کشن گڑھ باس علاقے میں گائے ذبیحہ کے الزامات کے بعد 12مکانات کو منہدم کردیا اور 44ایکڑ پر مشتمل گیہوں کی او ر سرسوں کی فصل کو تباہ کردیا وہیں برقی بھی منقطع کردی ہے۔

مزید برآں ریاستی حکومت نے ”علاقے میں کھلے عام بیف کی فروخت“ کے خلاف کاروائی نہیں کرنے پر چار پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیاہے۔

راجستھان بوائن ایکٹ (دفعہ3‘4‘5‘8‘9‘آر بی ایکٹ) کے تحت 22لوگوں کے خلاف ایک کیس درج کیاہے اور اب تک 8کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت راتی خان‘ ساہون‘ موسم‘ ہارون‘ جبار‘ علیم‘ اسلم‘ کامل اور صدام کے طور پر ہوئی ہے۔

نوبھارت ٹائمز کی بموجب ردھ گدوادا اور بلارام پور گاؤں میں غیر قانونی گائے ذبیحہ کی متواتر شکایتوں کے بعد حال ہی میں یہ ”کھلی بیف مارکٹ“ برآمد ہوئی ہے۔ایسا الزام لگایاگیاہے کہ ہر روز50گائے ذبیح کئے جاتے ہیں اور 50گاؤں میں گھروں پر بیف کی ہوم ڈلیوری کی جاتی ہے۔

اس واقعہ کے پیش نظر چار پولیس اہلکاروں سمیت ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر‘ ہیڈ کانسٹبل‘ اور دو بیٹ کانسٹبل کو بیف کی مبینہ فروخت کے خلاف عدم کاروائی پر معطل کردیاگیاہے۔

پولیس نے اس علاقے میں گھومنے والی آوار ہ ایک درجن کے قریب گائیوں ایک گائے شالہ میں منتقل کردیا اور سرکاری اراضیات پر قبضہ کئے گئے متعدد جھونپڑیوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

جئے پور انسپکٹر جنرل آف پولیس(ائی جی پی) امیش دت نے کہاکہ رینج کے چار اضلاعوں میں کومبنگ اپریشن کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشن گڑھ باس علاقے میں گائے ذبیحہ اور گوشت کے فروخت کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے متعدد لوگوں کو تحویل میں لے لیا اور تازہ گوشت برآمد کیا جس کو جانچ کے لئے بھیج دیاگیاہے۔

د ت نے کہاکہ ”ہم کچھ مواد برآمد کیاہے جس کی سائنسی جانچ کی جارہی ہے۔ بعض مشتبہ افراد کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے“۔