راجستھان میں گاندھی مودی کے دوروں کے بعد انتخابی مہم میں شدت

   

جے پور، 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے دوروں کے بعد انتخابی مہم نے زور پکڑ لیا ہے ۔ مودی نے جودھپور، ادے پور اور باڑمیر میں ریلیاں کرکے نہ صرف کانگریس کو اس کے طریق کار پر کٹہرے میں کھڑا کیا بلکہ قوم پرستی، دہشت گردی، فوج اور ایٹم بم کی بات کہہ کر دعوی کیا کہ یہ سبھی لوک سبھا انتخابات کے ایشوز ہونے چاہئے ۔مسٹر مودی کے دورے کے بعد مسٹر گاندھی نے بھی ڈونگرپور میں ریلی سے خطاب کیا، لیکن مودی کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے راہل گاندھی روزگار اور غریبوں کو ہر مہینہ چھ ہزار روپے دینے کی بات کہہ کر ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کی۔