راجناتھ کی آسیان وزرائے دفاع میٹنگ میں شرکت

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی 10ویں میٹنگ میں شرکت کیلئے 16 سے 17 نومبر تک انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ کے سرکاری دورہ پر رہیں گے ۔ اس اہم میٹنگ کے دوران وزیر دفاع علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ انڈونیشیا اس سال وزرائے دفاع کی میٹنگ اے ڈی ایم ایم۔پلس کی صدارت کر رہا ہے ۔اے ڈی ایم ایم۔پلس کے موقع پر، راج ناتھ سنگھ حصہ لینے والے ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور باہمی طور پر سودمند روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دفاعی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اے ڈی ایم ایم آسیان میں اعلیٰ ترین دفاعی مشاورتی اور تعاون پر مبنی میکانزم ہے۔