راجندر نگر میںسڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے آٹو ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ سید رؤف جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا کل رات دیر گئے چنتل میٹ علاقہ سے گذررہا تھا کہ وہاں سے جارہی تیز رفتار ایس یو وی کار نے آٹو کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں رؤف شدید زخمی ہوگیا تھا جسے پولیس نے دواخانہ عثمانیہ علاج کیلئے منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس راجندر نگر نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطی ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔