راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو چیلنج ‘ درخواست پر سماعت ملتوی

   

حیدرآباد/28 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ پر پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کرنے اس کی بیوی کی درخواست کی سماعت کو ہائی کورٹ نے 31 اکٹوبر تک ملتوی کردیا۔ سٹی پولیس نے آج 1100صفحات پر مشتمل حلفنامہ داخل کیا ہے۔ حکومت کے خصوصی وکیل مجیب کمار سدا شیونی نے دو رکنی بنچ جسٹس اے ابھشیک ریڈی اور جسٹس جے سری دیوی کو یہ واقف کروایا کہ رکن اسمبلی پر پی ڈی ایکٹ لاگو کرنے جی او کو کسی نے چیلنج نہیں کیا ہے۔ انہوں نے عدالت کو واقف کرایا کہ 19 اکٹوبر کو حکومت نے ایک جی او جاری کیا تھا جس میں راجہ سنگھ کے خلاف 12 مہینوں کیلئے پی ڈی ایکٹ لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ راجہ سنگھ کی بیوی ٹی اوشا بائی کی جانب سے حیدرآباد پولیس کی جانب سے لاگو کئے گئے پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی رٹ درخواست پر سماعت کے بعد تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کو 31 اکٹوبر یعنی پیر تک کیلئے ملتوی کردیا۔ب