چینائی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائی کورٹ نے آج ٹاملناڈو ح کومت کی ہدایات جاری کیں کہ وہ نلنی سری ہرن جو راج یو گاندھی قتل سازش میں سزا کاٹ رہی ہیں ۔ پیرول میں توسیع کیلئے درخواست پر غور وخوض کرے۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور ایم نرمل کمار پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کو جمعرات تک ملتوی کردیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ چونکہ ان کی توسیع درخواست ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف محابس نے رد کردی اس لئے وہ عدالت سے رجوع ہوئی ہیں۔ نلنی کو گزشتہ ماہ جولائی 25 کو بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں ایک ماہ کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور وہ فی الحال ستوا چاری علاقہ میں رہائش پذیر ہے ، درخواست گزار، سزا یافتہ نلنی نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی کی سنجیدہ کوششوں کے باوجود وہ اس کیلئے مناسب وقت نکال نہیں پائی ہے کیونکہ ان کی چھٹی کا وقت صرف ایک ماہ ہے ۔ نلنی گزشتہ 27 سال سے جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں اور وہ دراصل چھ ماہ پیرول کیلئے درخواست دی تھی۔